بین الاقوامی

چین کے نائب صدر اور وزیراعظم پاکستان کی چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت

بیجنگ :چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین۔ پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ہانگ ژینگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 75 برسوں کے دوران چین اور پاکستان نے ہمیشہ باہمی احترام،باہمی اعتماد،باہمی حمایت اور باہمی تعاون کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ فریقین نے مختلف نظاموں اور ثقافتوں کے حامل ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ، باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی کی ایک مثال قائم کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ جدیدیت کے سفر میں شانہ بشانہ آگے بڑھتے ہوئے نئے دور میں مزید مضبوط چین۔پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کیا جا سکے، دونوں ملکوں کے عوام کے لیے مزید ثمرات لائے جا سکیں اور خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کیا جا سکے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ناقابلِ شکست ہے اور یہ تعلقات ایک نئی اور غیر معمولی بلندی تک پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان چینی عوام کی مسلسل جدوجہد کے ذریعے حاصل کی گئی عظیم ترقیاتی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اپنی ترقی کے لیے چین کے تجربات سے سیکھنے کا خواہاں ہے تاکہ پاکستان۔چین دوستی مسلسل پھلتی پھولتی رہے اور نسل در نسل منتقل ہو۔استقبالیہ میں دونوں ممالک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 400 افراد نے شرکت کی۔تقریب سے قبل ہان ژینگ نے شہباز شریف سے ملاقات بھی کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker