بین الاقوامیٹاپ سٹوری

پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری، معاہدے کیلئے رسمی فریم ورک تیار کرنے کی کوشش

تہران (آئی پی ایس) ایران کی خبر رساں ایجنسی آئی ایس این اے کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔

ایرانی خبررایجنسی کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بدستور قائم ہے، جس میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں فریق اس وقت پیغامات اور مجوزہ مسودات کا تبادلہ کر رہے ہیں، تاکہ کسی معاہدے کے لیے ایک باضابطہ فریم ورک تیار کیا جا سکے۔

اس سے قبل ایک ایرانی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا تھا کہ مذاکرات کار “بہت قریب” پہنچ چکے ہیں اور ایک مسودۂ معاہدے پر کام جاری ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker