
کیلیفورنیا(آئی پی ایس“پاکستانی نژاد امریکی شہری محمد عارف نے امریکی سیاست میں تاریخ رقم کر دی…ڈیموکریٹ امیدوار محمد عارف کوریاستِ کیلیفورنیا کی جانب سےدو جون 2026 کے گورنر پرائمری الیکشن کے لیے باضابطہ طور پر سرٹیفائی کر دیا گیا ہے۔
محمد عارف وہ واحد امیدوار ہیںجو “امیگرنٹ آرگنائزر” کے بیلٹ ڈیزگنیشن کے ساتھ انتخابی میدان میں موجود ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صرف محمد عارف کی ذاتی کامیابی نہیںبلکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ہے۔محمد عارف اپنی انتخابی مہم میںامیگرنٹس، اقلیتوں، ورکنگ کلاس اور عام عوام کے حقوق کی آواز اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ“امیگرنٹس نے امریکہ کو بنایا ہے، کمزور نہیں کیا۔”پاکستانی امریکن کمیونٹی اس پیش رفت کوپاکستان کے لیے فخر اور عالمی سطح پرپاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی نمائندگی قرار دے رہی ہے۔دو جون 2026…کیلیفورنیا کی سیاست کا ایک اہم دن ہےاور پاکستانیوں کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ۔”





