بین الاقوامی

چین اور روس کے مختلف شعبوں میں تعاون گہرا ہوتا جارہا ہے ، چینی صدر

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ویلادیمر پوٹن نے دسویں چین روس ایکسپو کے لیے الگ الگ تہنیتی پیغامات دیے ۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پرمبنی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ ہے اور "چین اور روس کے اچھی ہمسائیگی ، دوستی اور تعاون کے معاہدے ” پر دستحط کی پچیسویں سالگرہ بھی ہے ۔فریقین کی مشترکہ کوششوں سے چین اور روس کے مختلف شعبوں میں تعاون گہرا ہو تاجا رہا ہے اور دونوں ممالک کو اس سے متعدد ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تمام شعبے اس ایکسپو کے موقع پر ہمسائیگی اور تکمیلی فوائد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جامع ٹھوس تعاون کو گہرا کریں گے، معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دیں گے، عوام کی خوشحالی میں اضافہ کریں گے اور نئے عہد میں چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مستحکم ترقی کے لیے نئی خدمات سرانجام دیں گے۔پوٹن نےاپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین روس ایکسپو دونوں ممالک کے درمیان نمائشی ایونٹ میں سب سے بڑے ایونٹ کے طور پر ترقی کر چکا ہے، جو دونوں طرف سے براہ راست اور تفصیلی مکالمے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ایکسپو کا مواد نہایت جامع ہے جس میں دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں پر توجہ دی گئی ہے ، اور مختلف موضوعات پر وسیع تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔ یقین ہے کہ اس ایکسپو سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے ، دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے امکانات کی منصوبہ بندی ہو گی ، اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔دسویں چین روس ایکسپو کا موضوع ” اعتماد ، تعاون اور مشترکہ کامیابی” ہے ، جس کا آغاز 17 مئی کو چین کے شمال مشرقی صوبہ حہ لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ہوا ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker