بین الاقوامی

سرد جنگ کی ذہنیت اور تسلط پسندی دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، چینی صدر

چین ہمیشہ سے حقیقی کثیرالجہتی کے لیے پرعزم رہا ہے، شی

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی سے ملاقات کی۔منگل کے روز
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت سرد جنگ کی ذہنیت، تسلط پسندی اور یکطرفہ طرزِ عمل دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، اور عالمی طرز حکمرانی ایک نئے دوراہے پر پہنچ گئی ہے۔ چین ہمیشہ سے حقیقی کثیرالجہتی کے لیے پرعزم رہا ہے، اور اقوام متحدہ کے وقار اورعالمی حکمرانی میں اہم کردار ادا کرنے میں یونیسکو کی حمایت کرتا ہے۔ چین یونیسکو کے ساتھ مل کر چار گلوبل انیشی ایٹوز کو نافذ کرنے اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، تاکہ انسانیت کو درپیش مشترکہ چیلنجوں سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جا سکے۔
خالد العنانی نے یونیسکو کی طویل مدتی مضبوط حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیسکو چین کے ساتھ مل کر باہمی تعاون کو بڑھانے، عالمی سطح پر تعلیم اور ثقافت کے معیار کو بہتر بنانے، سائنسی و تکنیکی تبادلوں کو فروغ دینے، مصنوعی ذہانت میں تعاون کو گہرا کرنے اور چار گلوبل انیشی ایٹوز کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker