بین الاقوامیٹاپ سٹوری

آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا، ایران

تہران: (آئی پی ایس) ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے نئے بحری انتظام میں کسی بھی امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے الزام تراشی پر مبنی بیانیے کو مسترد کرتے ہیں۔

ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کسی بھی صورت ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر حقیقی پوسٹس کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا، یہ محض بیان بازی کی جگہ نہیں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker