بین الاقوامیٹاپ سٹوری

جان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف

واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ جان کیری نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں امریکا کے 3 صدور نیتن یاہو کے ایران سے جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ جان کیری کا مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکا کے 3 صدور ایران سے جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر جارج بش، بارک اوباما اور جو بائیڈن اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
یہ تینوں سابق امریکی صدور ایران کے ساتھ جنگ کرنے پر راضی نہیں ہوئے تھے اور معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے تھے۔

جان کیری نے استدلال کیا کہ ویتنام اور عراق دونوں جنگوں میں ایک مشترکہ سبق ہے کہ امریکی عوام کو دھوکا نہ دیا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker