بین الاقوامیٹاپ سٹوری

پاکستان کو بتا دیا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا کوئی ادارہ نہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران (آئی پی ایس )ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران کا فی الحال امریکا کے ساتھ کسی نئے مذاکراتی دور کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق موجودہ حالات میں تہران کی جانب سے واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست بات چیت کے حوالے سے کوئی پیش رفت زیرِ غور نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات بدستور موجود ہیں، جس کی وجہ سے فوری طور پر مذاکرات کا امکان نظر نہیں آتا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی، بحری ناکہ بندی، اور جوہری پروگرام جیسے معاملات نے مذاکراتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ خطے میں جاری تنازعات اور اعتماد کے فقدان نے بھی دونوں ممالک کے درمیان فاصلے بڑھا دیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو مستقبل قریب میں مذاکرات کی بحالی مشکل دکھائی دیتی ہے، جبکہ خطے میں امن کے امکانات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker