بین الاقوامی

چین کا افغانستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی حمایت کا اعادہ

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے منعقدہ معمول کی پریس بریفنگ میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی سے متعلق کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مستقل پڑوسی ہیں اور ان کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل صرف مکالمے اور مشاورت کے ذریعے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے چین مسلسل اپنے ذرائع کے ذریعے مصالحتی کوششیں کر رہا ہے۔ چین کو امید ہے کہ دونوں فریق تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں گے، جلد از جلد براہِ راست بات چیت شروع کریں گے اور فوری طور پر جنگ بندی کے حصول کے لیے اقدامات کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اختلافات اور تنازعات کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ چین دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے اور تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کے لیے آئندہ بھی مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker