پاکستانٹاپ سٹوری

پاکستان دل و جان سے ایران کیساتھ، فریقین کو مذاکرات کیلئے آمادہ کر رہے ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد:(آئی پی ایس) مشرق وسطیٰ کی سورتحال پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اہم بیان سامنے آگیا۔

سینیٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ 28 فروری کو پاکستان نے اس صورتحال پر پہلا ری ایکشن دیا، پھر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر آگئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس افسوسناک خبر پر بیان جاری کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جب جون میں حملہ ہوا تھا ایران پر ہم نے تب بھی معاملات سلجھانے کی کوشش کی تھی۔ ایران پر حالیہ حملے کے بعد پاکستان نے بیک ڈور میں رہ کر معاملہ سلجھانے کی کوشش کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں کئی ممالک سے پاکستان رابطہ کر چکا ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طریقے ڈپلومیسی کو مذاکرات پر لایا جائے، ڈائیلاگ کے زریعے افہام و تفہیم کا معاملہ نکل آئے گا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ اومان کے وزیر خارجہ سے رات گئے میری بات ہوئی، ایران ہمارا ہمسایہ ملک مسلمان بھائی ملک ہے، جو معلومات یہاں دے رہا ہوں یہ ہم نے میڈیا کو بھی نہیں دیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker