بین الاقوامی

یونیسکو سمیت دیگر عالمی اداروں میں جشن بہار کی تقریبات کا انعقاد

حالیہ دنوں، متعدد بین الاقوامی اداروں میں گھوڑے سے منسوب چینی نئے سال کی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو بھی ان تقریبات میں پیش کی گئی۔
یونیسکو کے زیر اہتمام چینی نئے سال کی مناسبت سے ایک خصوصی میلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ادارے کے مرکزی دفتر میں منعقد کیا گیا۔ تقریب کے دوران چینی کھانوں کے مختلف ذائقے پیش کیے گئے، جشنِ بہار سے وابستہ روایتی رسوم و رواج کی نمائش کی گئی، جبکہ غیر مادی ثقافتی ورثے سے متعلق منصوبوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔
علاوہ ازیں ، اٹلی کے دارالحکومت روم میں اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت کی تنظیم کے مرکزی دفتر کو مسلسل دوسرے سال بھی "چینی سرخ” روشنیوں سے سجایا گیا ۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع بین الاقوامی بحری تنظیم کے ہیڈکوارٹر میں بھی نئے سال کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker