پاکستان

انیلہ ایاز چوہدری مسلم لیگ (ق) کی مرکزی نائب صدر مقرر

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے انیلہ ایاز چوہدری کو پارٹی کی مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق حسن اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اس موقع پر انیلہ ایاز چوہدری نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی پالیسیوں اور وژن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مسلم لیگ (ق) کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے کارکنوں کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے انیلہ ایاز چوہدری کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker