بین الاقوامی

بی آر آئی کے شراکت دار ممالک باہمی روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، چینی نائب وزیر خارجہ

بیجنگ : ” بیلٹ اینڈ روڈ ” فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی مشاورتی کمیٹی کی ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔بدھ کے روز اس کانفرنس میں ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی گئی جس کا عنوان تھا ” بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر : اعلیٰ معیار کا بین الاقوامی اقتصادی تعاون”۔ کانفرنس میں اپنے خطاب میں چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤ شیو نے کہا کہ موجودہ بڑی تبدیلیوں ، دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام اور نظم کو درپیش شدید چیلنجوں اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کو پہنچنے والے شدید نقصان کے پس منظر میں ” بیلٹ اینڈ روڈ "انیشیٹو میں حصہ لینے والے ممالک مشترکہ طور پر بین الاقوامی ترقی اور باہمی روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آر آئی سے دنیا کو اتحاد، تعاون، اور جیت جیت پر مبنی مثبت اشارے ملتے ہیں اور اس انیشی ایٹو نے دنیا کو استحکام اور مثبت توانائی فراہم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا آغاز چین سے ہوا ہے لیکن یہ پوری دنیا کے لیے ایک انٹرنیشنل پبلک پراڈکٹ ہے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک عملی پلیٹ فارم بھی ہے۔چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو خوشحالی، تعاون اور مواقعوں کا حامل ایک روشن راستہ بناتے ہوئے تمام فریقوں کے ساتھ شراکت داری کو مزید گہرا کرتا رہے گا اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کی مضبوط ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker