
جا پا ن نے چین کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت کی ہے ، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ ()
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی وزیر اعظم کے تائیوان سےمتعلق غلط بیانات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جاپان کا دعویٰ ہے کہ وہ قانون کی حدود میں رہ کر کام کرے گا، لیکن اس کے باوجود اس نے چین کے اندرونی معاملات میں بارہا اور صریح مداخلت کی ہے اور یہاں تک کہ چین کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیاں بھی جاری کی ہیں، جو کہ مکمل طور پر اس دعویٰ کی نفی ہے۔منگل کے روز
انہوں نے کہا کہ جاپان نے ماضی میں تائیوان پر نصف صدی سے زائد عرصے تک نوآبادیاتی حکمرانی کی، اور اس دوران ان گنت جرائم کا ارتکاب کیا ۔ جاپانی فریق کے متعلقہ بیانات ایک بار پھر جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں، جو محاذ آرائی کو ہوا دینے اور تنازعات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ "دوبارہ عسکریت پسندی” کو آگے بڑھاتے ہوئے جنگِ عظیم دوم کے بعد کے عالمی نظام کو چیلنج کرنا چاہتی ہیں۔اس سے علاقائی امن و استحکام اور چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو سنگین خطرہ لاحق ہو چکا ہے اور عالمی برادری کو انتہائی چوکس رہنا چاہیے اور اس کی بھرپور مخالفت کرنی چاہیے۔




