بین الاقوامی

چین اور بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کے درمیان سال 2025 میں اشیا کی تجارت کا حجم 23.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک میں کنٹریکٹ شدہ منصوبوں کا حجم 1.1 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا

بیجنگ () چین کی وزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام منگل کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ سال 2025 میں چین اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے شراکت دار ممالک کے درمیان اشیا کی تجارت کا حجم 23.6 ٹریلین یوآن تک پہنچا ، جو سال بہ سال 6.3 فیصد کا اضافہ ہے اور یہ مجموعی تجارتی شرح سے 2.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ 2025 میں، بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک میں چین کی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 283.36 بلین یوآن تک پہنچی ، جو کہ 18 فیصد کا اضافہ ہے۔اسی طرح گزشتہ سال میں ، چین کا بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک میں کنٹریکٹ شدہ منصوبوں کا حجم 1.1 ٹریلین یوآن تک پہنچا ، جو کہ 9.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ سال بھر میں20 ہزار سے زیادہ چین-یورپ مال بردار ٹرینیں چلائی گئیں، اور چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے اور ہنگری-سربیا ریلوے جیسے منصوبوں پر اہم پیش رفت ہوئی۔ تاریخی منصوبوں اور "چھوٹے مگر خوبصورت” ذریعہ معاش کے منصوبوں سمیت مختلف اقسام کے 700 سے زیادہ امدادی منصوبے منظم اور نافذ کیے گئے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker