
چینی مارکیٹ دنیا کے لیے ایک بہترین موقع ہے، تر جمان
بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان گو جیاکھون سے چین میں موجود امریکن چیمبر آف کامرس کی طرف سے جاری کردہ حالیہ سروے کے نتائج کے بارے میں رائے جانی گئی جس کے مطابق چین میں ایسی امریکی کمپنیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو چینی مارکیٹ کی ترقی کے بارے میں پر امید ہیں۔ ان میں سے نصف سے زیادہ نے گزشتہ سال خاطر خواہ منافع حاصل کیا اور 70 فیصد سے زیادہ کمپنیوں نے چین میں اپنے کاروبار جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا جب کہ تقریباً 60 فیصد کمپنیاں چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔پیر کے روز
ترجمان گو جیا کھون نے کہا کہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی مارکیٹ دنیا کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ چین میں اپنی موجودگی قائم رکھتے ہوئے ، کوئی بھی کمپنی مسابقتی فائدہ حاصل کرسکتی ہے اور چین میں سرمایہ کاری سے خاطر خواہ منافع مل سکتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین میں امریکی کمپنیوں کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ چین-امریکہ تعلقات میں "تعاون سے دونوں فریقوں کو فائدہ ہوتا ہے” ، اور چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا دونوں فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
گو جیا کھون نے کہا کہ یہ سال پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے۔ چینی معیشت عالمی معیشت کے لیے "مستحکم انجن”، "ترقی کا نخلستان” اور "جدت کا گہوارہ” بنی رہے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ سمیت تمام ممالک کی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں موجود "مواقعوں کی فہرست” سے ٹریلین ڈالر درجے والی مارکیٹ کے "سپر ڈیویڈنڈز” کو بانٹیں۔





