
نئے دور میں چینی صدر کی چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کی رہنمائی پر عمل کرنا چاہیے، چھن وین چھنگ
بیجنگ ()
مرکزی سیاسی اور قانونی ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی سیاسی اور قانونی امور کے کمیشن کے سیکرٹری چھن وین چھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی اور قانونی شعبے کو نئے دور میں شی جن پھنگ کی چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی سوچ کی رہنمائی پر عمل کرنا چاہیے، قانونی حکمرانی پر مبنی پرامن چین کی تعمیر کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ” پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے اچھے آغاز کے لیے مضبوط ضمانت فراہم کی جا سکے ۔
چھن وین چھنگ نے 2025 میں سیاسی اور قانونی امور کی کامیابیوں کی مکمل تصدیق کی، اور اس بات پر زور دیا کہ 2026 میں اچھا کام کرنے کے لیے سیاسی تعمیر کو مضبوط کرنا، پارٹی کی قیادت سیاسی اور قانونی امور پر کرنا ، اور قومی سلامتی اور سماجی استحکام کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قانون کی حکمرانی کو مضبوط کرنا چاہیے اور چین میں اپنے قانونی نظام کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ ہمیں نچلی سطح پر سیاسی اور قانونی اکائیوں کی تعمیر کو مضبوط بنانا چاہیے اور سیاسی اور قانونی امور کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے۔





