بین الاقوامی

چینی باشندوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی میں 5.0فیصد کا اضافہ

چینی باشندوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی 2025 میں 43 ہزار 377 یوان رہی

بیجنگ ()
چین کے قومی محکمہ شماریات نے پیر کے روز بتا یا کہ 2025 میں، چینی باشندوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی 43 ہزار 377 یوان رہی، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد کے نامیاتی اضافے کے برابر ہے، قیمتوں کے عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی حقیقی اضافہ 5.0 فیصد رہا۔ شہری باشندوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی 56 ہزار 502 یوان رہی ، جو نامیاتی طور پر پچھلے سال سے 4.3 فیصد زیادہ اور حقیقی طور پر 4.2 فیصد زیادہ رہی، دیہی باشندوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی 24 ہزار 456 یوان تک جا پہنچی ، جو نامیاتی طور پر پچھلے سال سے 5.8 فیصد اور حقیقی طور پر 6.0 فیصد زیادہ رہی۔
علاوہ ازیں مقررہ سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا،سی پی آئی پچھلے سال کے برابر رہا اور سماجی صارف اشیاء کی خوردہ فروخت کی کل مالیت 50120.2 ارب یوان رہی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker