بین الاقوامی

چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی گنی کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت

چین، گنی کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو مزید فروغ دے گا، ژینگ جیان بانگ

بیجنگ ()
چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین ژینگ جیان بانگ نے جمہوریہ گنی کے صدر مماڈے ڈومبویا کی دعوت پر دارالحکومت کوناکری میں ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر صدر مماڈے ڈومبویا نے ژینگ جیان بانگ سے ملاقات بھی کی۔
ژینگ جیان بانگ نے ڈومبویا کو صدر شی جن پھنگ کی جانب سے دلی سلام اور نیک تمنائیں پہنچائیں اور کہا کہ چین، چین۔گنی تعلقات کی ترقی کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین، گنی کے ساتھ مل کر روایتی دوستی کو مزید فروغ دے گا، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو گہرا کرے گا اور چین۔گنی جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا۔
صدر مماڈے ڈومبویا نے ژینگ جیان بانگ کے ذریعے صدر شی جن پھنگ کے لیے اپنی مخلصانہ نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنی حلف برداری میں خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدرِ چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گنی چین کے ساتھ تاریخی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کو مزید مضبوط بنا کر دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker