
بیجنگ ()
چائنا میڈیا گروپ کے ” اسپرنگ فیسٹیول گالا 2026 ” کی پہلی ریہرسل منعقد ہوئی، جس نے نئے چینی قمری سال کی تقریبات سے 30 دن قبل ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کی ۔ ریہرسل کے دوران، وسیع رینج پر محیط مختلف پروگراموں کو جدید ٹیکنالوجیز، اسٹیج آرٹ اور ویژول ڈیزائن کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے مربوط کیا گیا۔
"خوشی، تہوار، اور نیکی” جیسی بنیادی خصوصیات پر قائم رہتے ہوئے، "ہارس ایئر” کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تھیم "گیلپنگ سٹیڈ ،آن ورڈ ان اسٹاپیبل ” یعنی "سرپٹ دوڑتا بنا رکے آگے بڑھتا ہوا گھوڑا ” ہے۔ ثقافتی ورثے سے جڑا جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ گالا مستقبل کے حوالے سے نئے دور کی ایک متحرک روح کو پیش کرتا ہے۔
چین کی بھرپور روایتی ثقافت سے مالا مال یہ گالا، گھوڑوں کی تھیم والے عناصر پر مشتمل ہے جو استقامت، خود انحصاری اور جدوجہد کے جذبے کی علامت ہے۔ "خیالات، فن اور ٹیکنالوجی” کو یکجا کرنے کے تخلیقی فلسفے کو برقرار رکھتے ہوئے یہ پروگرام فن کے اظہار کو فروغ دیتا ہے جس میں AI، AR، اور XR جیسی جدید ٹیکنالوجیز اسٹیج ڈیزائن میں استعمال کی جاتی ہیں جس سے عمیق اور تھری ڈی ویژولز تخلیق ہوتے ہیں ۔
"ہارس ایئر "اسپرنگ فیسٹول گالا کے نشر ہونے میں 30 دن باقی ہیں۔پراڈکشن ٹیم ہر کارکردگی کو بہتر اور ہر تفصیل کو مکمل کرنے کی کوششوں میں ہے ۔ مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر کے ناظرین کے لیے ایک خوشگوار اسپرنگ فیسٹول گالا پیش کیا جائے جو شاندار بصری مناظر لیے ہوئے ہو اور ناظرین کے دلوں کو چھو جائے ۔





