بین الاقوامی

چین میں نئی قسم کے نیچر ریزرو سسٹم کا ابتدائی طور پر قیام


بیجنگ : نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق، چین نے ابتدائی طور پر ایک نئی قسم کا نیچر ریزرو سسٹم قائم کیا ہے جس میں نیشنل پارکس کو مرکزی باڈی کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جو کہ 90 فیصد زمینی ماحولیاتی نظام کی اقسام اور 74 فیصد قومی اہم محفوظ جنگلی جانوروں اور پودوں کی آبادی کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، چین نے قومی پارکوں کے ساتھ ایک نیچرل ریزرو سسٹم کی تعمیر کو تیز کیا، دنیا کا سب سے بڑا نیشنل پارک سسٹم بنایا، 120 سے زیادہ نیچر ریزرو زکو مربوط کیا، اور باضابطہ طور پر پانچ نیشنل پارکس قائم کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، پانچ قومی پارکوں نے مقامی باشندوں کو قومی پارکوں کی تعمیر اور انتظام میں شامل کیا ہے، جس سے تقریباً 50,000 افراد کو ان کے گھروں کے قریب روزگار تلاش کرنے کے قابل بنایا گیا ہے اور ان افراد کی فی فرد اوسط سالانہ اجرت 10,000 سے 20,000 یوآن ہے۔پٌندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، چین نیچر ریزرو کے ایک نئے متحد، معیاری اور موثر نظام کو مزید بہتر بنائے گا۔ چین نے مختلف سطحوں اور اقسام کے 2,600 سے زیادہ نیچر ریزرو ز قائم کیے ہیں اور نیچر ریزرو ز اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker