کھیل

پولارڈ کی طوفانی اننگز، ایم آئی ایمریٹس کوالیفائر ون میں پہنچ گئی

ابوظہبی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن فور میں ایم آئی ایمریٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر کوالیفائر ون کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایم آئی ایمریٹس نے 123 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔
میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی۔
ہدف کے تعاقب میں ایم آئی ایمریٹس نے پراعتماد آغاز کیا۔ محمد وسیم نے 27 اور آندرے فلیچر نے 21 رنز بنائے۔ بعد ازاں کپتان کیرون پولارڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر ناقابلِ شکست 44 رنز بنائے، جن میں پانچ شاندار چھکے شامل تھے۔ ٹام بینٹن 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ایم آئی ایمریٹس نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ایم آئی ایمریٹس نے کوالیفائر ون میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ 30 دسمبر کو ڈیزرٹ وائپرز سے ہوگا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم براہِ راست فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کو کوالیفائر ٹو میں دوبارہ موقع ملے گا۔
میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز شاندار بولنگ کرنے والے اللہ غضنفر کو دیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker