
لاہور:سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل کی اہلیہ مسز صابرہ اکرم نے گِل ہائوس لاہور میں مستحق خواتین کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا اور انہیں کرسمس گفٹس دئیے ۔اس موقع پر مسز صابرہ اکرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس یسوع المسیح کی پیدائش کا دن ہے اور پوری دنیا میں لوگ کرسمس اس جذبے سے مناتے ہیں کہ یسوع المسیح کی تعلیمات پر گامزن رہ سکیں ۔ مسز صابرہ اکرم نے مزید کہا کہ کرسمس ہمیں محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، ہمیں چاہئے کہ یسوع المسیح کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا میں امن کےلئے کام کریں اور مذاہب سے بالاتر ہو کر جنگوں کی بجائے خدا کی مخلوق سے محبت کریں تاکہ دنیا میں امن قائم ہو سکے ،یہی حقیقی کرسمس ہے ۔





