
بیجنگ :حالیہ دنوں جاپان نے یہ بے بنیاد پراپیگنڈا کیا ہے کہ چینی بحریہ کے طیارے جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے لڑاکا طیاروں پر "ریڈار کی شعائیں "پھینکتے ہیں۔ پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپان کے اس بے بنیاد دعویٰ پر کہا کہ چین کی متعلقہ سمندری اور فضائی حدود میں تربیتی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی عمل کے مطابق ہیں، اور متعلقہ آپریشنل پیشہ ورانہ تربیتوں میں کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ کیریئر پر مبنی طیاروں کی پرواز کی تربیت کے دوران سرچ ریڈار آن کرنا عام بات ہے، اور پرواز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایک معمول کی کارروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جاپانی لڑاکا طیارے بغیر اجازت چین کی تربیتی حدود میں داخل ہو ئے ہیں، چین کی فوجی سرگرمیوں میں مداخلت کر رہے ہیں، اور طیاروں کے معمول کے ریڈار آن کر نے کے عمل کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے تا کہ بین الاقوامی برادری کو گمراہ کیا جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ چین اس پر شدید مذمت اور مخالفت کرتا ہے اور اس سلسلے میں جاپان کو اپنا شدید احتجاج بھی ریکارڈکروا چکا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ ہم جاپان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر چین کی معمول کی سرگرمیوں اور مشقوں میں خلل ڈالنے والے خطرناک اقدامات کو روکے ، اور غیر ذمہ دارانہ جھوٹا پراپیگنڈا بند کرے۔





