بین الاقوامی

چینی صدر کا معیشت کو مسلسل مضبوط اور وسیع کرنے پر زور

بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے زیر اہتمام پارٹی سے غیر وابستہ شخصیات کا سیمینار منعقد کیا گیا۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق سیمینار میں اس سال کی اقتصادی صورت حال اور اگلے سال کے اقتصادی امور کے حوالے سے مختلف جماعتوں کی سنٹرل کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے قائدین اور غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں کی رائے اور تجاویز سنی گئیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سیمینار کی صدارت کی اور اہم خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے طویل مدتی بنیادی رجحان تبدیل نہیں ہوا ہے، ہمیں معیشت کو مستحکم اور بہتر بنانے کے رجحان کو مسلسل مضبوط اور وسیع کرنا چاہیے اور "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کی اچھی شروعات کرنی چاہیے۔شرکاء کی تجاویز کو غور سے سننے کے بعد، شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ سال بہت غیر معمولی سال ہے، معاشی و سماجی ترقی کے اہداف کامیابی سے مکمل ہو جائیں گے۔ پچھلے 5 سالوں میں، ہم نے مختلف چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا ہے، پارٹی اور ریاست کے امور میں نئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، "چودہواں پانچ سالہ منصوبہ” کامیابی سے مکمل ہونے والا ہے، ہماری ملکی معاشی طاقت، سائنسی و تکنیکی طاقت اور جامع قومی طاقت ایک نئے درجے پر پہنچ گئی ہے۔شی جن پھنگ نے مختلف جماعتوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی شخصیات کے حوالے سے تین توقعات کا اظہار کیا ۔ اول، سی پی سی کی بیسویں سنٹرل کمیٹری کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کو گہرائی سے سمجھا جائے۔ دوسرا، "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کی تشکیل اور عمل درآمد کے لیے فعال طور پر تجاویز اور قوت فراہم کی جائے۔ تیسرا، معیشت کو مستحکم اور بہتر بنانے کے لیے یکجا ہو کر کوشش کی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker