
شارجہ :شارجہ وارئرز اپنی اگلی میچ میں ایم آئی ایمیریٹس کے خلاف زبردست واپسی کے لیے تیار ، پہلے میچ میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہار کے بعد ٹیم اگلے میچ میں اپنے ہوم گراؤنڈ شارجہ میں مضبوط کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی نے شارجہ کو ایک مضبوط قلعہ بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ٹیم اپنی کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے اگلے میچ میں بہتری دکھانے کی کوشش کرے گی۔
جے پی ڈومنی نے کہا کہ ہم نے حالات کا جائزہ لے لیا ہے اور اب اپنی حکمت عملی بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ہمارا مقصد شارجہ کو ایک مضبوط قلعہ بنانا ہے، مخالف ٹیموں کے خلاف بہترین کمبینیشنز اپنانا اور ٹیم کی طاقتوں کو سامنے لانا ہے۔جے پی ڈومنی کا کہنا تھا کہ میرا مقصد ہر کھلاڑی سے بہترین کارکردگی نکالنا ہے۔ میں پہلے ان کی شخصیت اور کھیلنے کے انداز کو سمجھتا ہوں تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ کھیلیں۔ ٹیم میں آزادی کے ساتھ کھیلنا، مکمل محنت اور عزم کے ساتھ کھیلنا ہماری ترجیح ہے۔شارجہ وارئرز اور ایم آئی ایمیریٹس کے درمیان تاریخی میچز کی بات کرتے ہوئے جے پی ڈومنی نے کہا کہ مداح فیلڈ میں بہتر کارکردگی کی توقع رکھ سکتے ہیں۔ ہم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنی حکمت عملی بہتر کریں گے تاکہ اگلے میچ میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔واضح رہے شارجہ وارئرز اور ایم آئی ایمرٹس کے درمیان کل (اتوار) کومدمقابل ہوں گے۔





