کھیل

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں سات افریقی بولرز کی شمولیت

دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20نے آئی سی سی کے افریقی ایسوسی ایٹ ممبر ممالک سے تعلق رکھنے والے سات ابھرتے ہوئے بولرز کو سیزن 4 میں شامل کر کے عالمی کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک اہم اقدام کیا ہے۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام اس منفرد پلیئر ڈیولپمنٹ انیشیٹو کا مقصد کم نمائندگی رکھنے والے خطوں کے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیت، سہولیات اور پروفیشنل ماحول فراہم کرنا ہے۔اس پروگرام کے تحت کھلاڑیوں کو لیگ کی چھ فرنچائزز میں شامل کیا گیا ہے،

جہاں وہ بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ کریں گے اور ایلیٹ لیول کرکٹ کے تقاضوں سے آگاہی حاصل کریں گے۔ شامل کھلاڑیوں میں فرانسس موتوا (کینیا) ڈیسرٹ وائپرز، جوما میاگی (یوگنڈا) گلف جائنٹس، کیٹلو پیئٹ (بوٹسوانا) شارجہ واریئرز، مارٹن اکیے زو (روانڈا) اے ڈی کے آر، محمد یونسو عیسیٰ (تنزانیہ) ایم آئی ایمریٹس، پیٹر آہو (نائیجیریا) دبئی کیپیٹلز اور سیموئل کونٹے (سیرا لیون) بھی شارجہ واریئرز کا حصہ ہوں گے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے اس اقدام کو کھیل کی عالمی ترقی کے لیے سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیگ کا مقصد صرف مقابلہ نہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کے لیے مواقع پیدا کرنا بھی ہے۔

ان کے مطابق یہ نوجوان کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جو ان کے کیریئر کے لیے انقلابی ثابت ہوگا۔ افریقی ممالک کی کرکٹ تنظیموں نے بھی اس اقدام کو سراہا ہے۔ بوٹسوانا کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین سومود دموادر نے کہا کہ کیٹلو پیئٹ کے لیے یہ تجربہ قیمتی سرمایہ ثابت ہوگا، جبکہ نائجیریا کرکٹ فیڈریشن کے صدر اُئی اکپاتا نے اسے ملکی کرکٹ کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا۔ یوگنڈا کرکٹ کے چیئرمین جیکسن کاوُما کے مطابق، جوما میاگی کی محنت اور صلاحیتیں اس موقع سے مزید نکھریں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker