پاکستان

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد

اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نےفیڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی ان کی تعیناتی کو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خوش آئند پیش رفت سمجھتی ہے،انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی پاکستان کے دفاعی شعبے کے لیے بھی اچھی خبر ہے ،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ معرکہ حق میں ان کی دلیرانہ قیادت اور شاندار فیصلہ سازی نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ،
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی سیاسی اور عسکری قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو مقامی اور عالمی سطح پر مزید بلندیاں دلانے کے لیے کردار ادا کرے ،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس اہم موقع پر مستقبل کے منظر نامے کو دیکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کیا ہے ،
پاکستان کو اس وقت سیاسی اور عسکری سطح پر منظم فیصلہ سازی اور طویل المدت پالیسی کے ساتھ اگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker