بین الاقوامی

فلسطینی صدر کا چینی صدر کی جانب سے فلسطین کے لیے نئی امداد کے اعلان پر شکریہ

بیجنگ:فلسطین کے صدر محمود عباس نے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے فلسطین کو 10 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے اعلان پر دلی تشکر اور بلندستائش کا اظہار کیا۔یہ امداد غزہ کے انسانی بحران کو کم کرنے اور غزہ کی ابتدائی بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں کی حمایت کے لیے ہے۔

جمعہ کے روز محمود عباس نے کہا کہ یہ فراخ دلانہ اقدام دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان مضبوط دوستی کا مظہر ہے، اور ساتھ ہی عدل و انصاف کے لیے چین کے ثابت قدم مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی قیادت فلسطینی عوام کے تئیں خیال اور اُن کی حمایت کرتی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم رکھتی ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے۔ صدر عباس نے عالمی سطح پر فلسطین کی حمایت میں چین کے مستقل مؤقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر منصفانہ، جامع اور پائیدار امن کے حصول کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker