بین الاقوامی

چینی صدر کی اہلیہ کا فرانس کی خاتون اول برگیٹ میکرون کے ساتھ بیجنگ پیپلز آرٹ تھیٹر کا دورہ

بیجنگ : چینی صدر کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اہلیہ برگیٹ میکرون کےساتھ بیجنگ پیپلز آرٹ تھیٹر کا دورہ کیا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابقپھنگ لی یوان اور برگیٹ میکرون نے ڈرامہ میوزیم کا دورہ کیا

اور بیجنگ آرٹ تھیٹر اور فرانس کے ڈرامہ حلقوں کے ساتھ تبادلے کی تفصیلی معلومات حاصل کیں۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور فرانس دونوں ثقافتی طاقتیں ہیں۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے فنکار آپس میں تبادلے بڑھائیں اور مزید بہترین فن پارے تخلیق کریں۔ برگیٹ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے اور عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker