بین الاقوامی

چین اور فرانس کے درمیان تجارتی تعاون کے شعبے مسلسل وسیع ہو رہے ہیں ، چینی صدر

بیجنگ : چینی صدرشی جن پھنگ نے بیجنگ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ مشترکہ طور پر چائنا-فرانس صنعت کاروں کی کونسل کے ساتویں اجلاس کی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور فرانس کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے شعبے مسلسل وسیع ہو رہے ہیں اور لچکداری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دونوں فریقوں کو باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے چین-فرانس تعاون کا ایک نیا اور درخشاں باب رقم کرنا چاہیے، اورمستحکم چین-فرانس تعلقات کے ذریعے دنیا میں پھیلی غیر یقینی صورت حال کا مقابلہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کو چاہیے کہ وہ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے شعبوں کو مسلسل وسعت دیں اورعالمی حکمرانی میں اصلاحات اور تکمیل کے لیے مشترکہ طور پراپناحصہ ڈالیں۔شی چن پھنگ نے زور دیا کہ چین چینی طرز کی جدیدیت کو پوری طرح آگے بڑھائے گا اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دے گا، فرانسیسی صنعت کاروں کو چین کی ترقی کے مواقع میں شریک ہونے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker