
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ بات چیت کے بعد مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان دوستانہ، کھلی اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بطور آزاد اور خود مختار ممالک چین اور فرانس دونوں کو موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں کثیر الجہتی کو فروغ دینا چاہیے، مساوات پر مبنی مکالمے اور کھلے تعاون پرعمل پیرا ہونا چاہیے،
چین اور فرانس کے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کی اسٹریٹجک قدر اور عالمی اثر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا چاہیے، اور ایک مساوی اور منظم عالمی کثیر القطبی، ہمہ گیر اور جامع اقتصادی گلوبلائزیشن کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہم نے 4 شعبوں میں کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پہلا، سیاسی اعتماد کو بڑھانا۔ دوسرا، عملی تعاون کو وسعت دینا۔ تیسرا، انسانی تبادلے کو فروغ دینا۔ چوتھا، عالمی حکمرانی کی اصلاح اور بہتری کو آگے بڑھانا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ یوکرین کے بحران کے حوالے سے، چین امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ تمام فریق مذاکرات کے ذریعے منصفانہ، پائیدار، پابند اور متعلقہ فریقوں کے قبول کردہ امن معاہدے تک پہنچیں گے۔ چین اور فرانس دونوں مل کر فلسطینی مسئلے کے جامع، منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے بھی کوشش کریں گے۔



