بین الاقوامی

چین اور فرانس کو اہم تحفظات پر ایک دوسرے کی حمایت کرنی چاہیے، چینی صدر

چین-فرانس تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوط رکھنا چاہئے، شی کی فرانسیسی ہم منصب سے گفتگو
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سرکاری دورے پر چین آئے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بات چیت کی۔ جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات اور عالمی برادری کے دیرپا مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے مساوی مکالمے اور کھلے تعاون پر قائم رہنے کا خواہاں ہے، تاکہ چین-فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم اور بہتر بنایا جائے، اور مساوی اور منظم عالمی کثیرالقطبی اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی ترقی میں نئی خدمات سرانجام دی جائیں

۔ شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین اور فرانس کو بنیادی مفادات اور اہم تحفظات پر ایک دوسرے کو سمجھنا اور حمایت کرنی چاہیے اور چین-فرانس تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مضبوط رکھنا چاہئے۔ دونوں ممالک کو مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعاون کو وسعت دینی چاہئے، ہوابازی، ایرواسپیس، جوہری توانائی جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنا چاہیے۔ سبز معیشت، ڈیجیٹل معیشت، بائیو میڈیسن، مصنوعی ذہانت اور نئی توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات کو تلاش کرنا چاہئے، ثقافتی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی، اور مقامی سطح پر تبادلے اور تعاون کو گہرا کرنا چاہئے۔ میکرون نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ایک چین کی پالیسی پر قائم ہے، اور فرانس-چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ فرانس یورپ-چین تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا ۔ فرانس عالمی حکمرانی میں اصلاحات ، بہتری اور عالمی معیشت کو مزید متوازن بنانے کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کے خیالات سے مکمل طور پر متفق ہے۔ ملاقات کے بعد، دونوں سربراہان نے جوہری توانائی، زراعت و خوراک، تعلیم، اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔اس سے پہلے، شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے صدر میکرون اور ان کی اہلیہ کو چین آمد پر خوش آمدید کہا۔ اسی دن دوپہر کو،صدر شی جن پھنگ اور محترمہ پھنگ لی یوان نے میکرون اور ان کی اہلیہ کے لیے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker