
بیجنگ :”شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد کے انگریزی ایڈیشن کی تشہیری تقریب جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہوئی۔
جنوبی افریقہ کی افریقن نیشنل کانگریس کی دوم نائب جنرل سیکرٹری ماروپینی رامو گوپا نے اپنے خطاب میں کہا کہ "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد میں صدر شی جن پھنگ کے چینی طرز کی جدیدیت، غربت کے خاتمے ، سائنسی و تکنیکی اختراعات اور عالمی ترقیاتی تعاون سے متعلق اہم نظریات کو منظم انداز میں بیان کیا گیا ہے، جو گلوبل ساوتھ ممالک کے لیے مفید رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کے امور کے سربراہ سیڈریک فرولیک نے کہا کہ کتاب میں عوام کو اولین حیثیت دینے، سبز ترقی، مشترکہ خوشحالی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سے متعلق اہم نظریات شامل ہیں، جو مختلف ممالک کو جدیدیت کی تعمیر اور حکمرانی کی صلاحیت بڑھانے میں اہم رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔تقریب میں شریک ماہرین نے جدیدیت کے تجربات کے تبادلے، گلوبل ساوتھ اور عالمی حکمرانی، نئے ابھرتے ہوئے برِکس تعاون، "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی تعمیر، اور نئے دور میں چین۔افریقہ تعاون کی توسیع جیسے موضوعات پر تفصیلی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا۔



