
درآمدات کا کل حجم 7.5 فیصد کے اضافے کے ساتھ 6584.43 ارب یوان تک پہنچ گیا
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے مطابق،رواں سال جنوری سے اکتوبر تک، چین کی خدماتی تجارت مستحکم ترقی کی طرف گامزن رہی۔ سروس کی برآمدات اور درآمدات کا کل حجم پچھلے سال کے مقابلے میں 7.5 فیصد کے اضافے کے ساتھ 6584.43 ارب یوان تک پہنچا۔
برآمدات کا کل حجم 2909.03 ارب یوان رہا، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 14.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ درآمدات کا کل حجم 3675.4 ارب یوان رہا، جو کہ 2.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ خدمات کی تجارت میں خسارہ 766.37 ارب یوان رہا، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 269.39 ارب یوان کم ہوا۔علم اور ہنر یا مہارت پر مبنی سروس کی برآمدات میں 9.5 فیصد جب کہ سیاحتی خدمات کی برآمدات اور درآمدات میں 8.5 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق، جنوری سے نومبر تک، ٹریڈ ان پالیسی کے تحت صارفی اشیاء کی فروخت 2.5 ٹریلین یوان سے تجاوز کر گئی اور اس سے 360 ملین سے زائد افراد مستفید ہوئے۔





