بین الاقوامی

لاؤس ہمیشہ ایک چین کے اصول پر قائم رہا ہے، صدر لاؤس

وینتیانے: لاو پیپلز ریولیوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور لاو حکومت کی دعوت پر، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے پارٹی ارکان اور حکومتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے لاؤس کا سرکاری دوستانہ دورہ کیا ، لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلک کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی،

لاو پیپلز ریولیوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونلون، وزیر اعظم سومکسی کوماستھ اور قومی اسمبلی کے صدر سیسم فون سے ملاقاتیں کیں اور لاؤ فرنٹ برائے قومی تعمیر کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین سنلاونگ سے بات چیت کی۔ لاؤس کے صدر تھونلون نے لاؤس کے لئے چین کی طویل مدتی قابل قدر حمایت اور بے لوث مدد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ لاؤس ہمیشہ ایک چین کے اصول پر قائم رہا ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والی ہر غلط اور اشتعال انگیز حرکت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔لاؤس جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کی مکمل حمایت اور فعال طور پر عمل درآمد کرتا ہے اور بین الاقوامی عدل و انصاف کے مشترکہ تحفظ کے لیے چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker