
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کی 2026 کی دستاویزی فلموں کی فہرست جاری کرنے کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی، جہاں 62 بڑی دستاویزی فلموں کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اس تقریب میں شرکت کی۔
سی ایم جی دستاویزی فلمیں آج دنیا کے سامنے چین کی کہانی مؤثر انداز میں پیش کرنے اور نئے دور کی ترقیاتی کامیابیوں کو دکھانے والی ایک نمایاں "تصویری شناخت” بن چکی ہیں۔نومبر 2025 کے آخر تک،چائنامیڈیا گروپ کے ڈاکیومنٹری چینل کی ناظرین ریٹنگ میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.9فیصد کا اضافہ ہوا، جو چینل کے آغاز کے پندرہ برسوں میں بلند ترین سطح ہے۔ 2026 میں چائنا میڈیا گروپ مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کو گہرا کرتے ہوئے متعدد اہم منصوبے تخلیق کرےگا۔





