بین الاقوامی

چین اور روس کے وزرائے خارجہ کا دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کے تحفظ پر زور

بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور روس کے تعلقات نے اعلیٰ سطح پر ترقی حاصل کی ہے۔

فریقین نے اتفاق کیا کہ دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کا مضبوطی سے تحفظ کیا جائے اور نوآبادیاتی جارحیت کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی جائے، جو کہ عدل و انصاف کو برقرار رکھنے کے لئے وقت کا تقاضہ ہے۔ چین اور روس کو باہمی ہم آہنگی اور تعاون برقرار رکھتے ہوئے جاپان کی انتہائی دائیں بازو کی قوتوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنا ہوگا جو علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں اور جاپان کو دوبارہ مسلح بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ روس ایک چین کے اصول پر کاربند ہے اور تائیوان کے معاملے میں چین کے موقف کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ رواں برس دونوں سربراہان مملکت کے باہمی دوروں نے چین اور روس کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی توانائی فراہم کی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker