تجارت

ای سی او رکن ممالک کو اکنامک کوریڈور کے ذریعے جوڑنے پر کام کرنا ہو گا، عاطف اکرام شیخ

قازقستان ریجنل ٹریڈنگ بلاک کو مضبوط بنانے اور رکن ممالک کے ساتھ باہمی تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے، سفیر یرژن کسٹافین

ای سی او کے قیام کی 40 ویں اور ای سی او علاقائی بلاک کی توسیع کی 32 ویں سالگرہ کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی میں تقریب

اسلام آباد (آئی پی ایس)صدر ای سی او -سی سی آئی و ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسی سی او کو دنیا بھر کے ریجنل بلاکس میں انتہائی متحرک بلاک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت،کاروبار اور باہمی تعلقات کے فروغ کیلے ای سی او پلیٹ فارم کی تشکیل ایک سنگ میل ہے،رکن ممالک کاروباری وفود کے تبادلوں اور فری ٹریڈ جیسے معاہدوں سے باہمی تجارت میں اضافہ کر سکتے ہیں،ای سی او کے رکن ممالک کو اکنامک کوریڈور کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑنے پر کام کرنا ہو گا،رکن ممالک ایک دوسرے کی بزنس کمیونٹی کیلئے ٹرانسپورٹ، بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں سہولیات کی فراہمی پر کام کریں۔

وہ ای سی او کے قیام کی 40 ویں اور ای سی او علاقائی بلاک کی توسیع کی 32 ویں سالگرہ کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ عاطف اکرام شیخ نے مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے ہمراہ اسلام آباد میں ای سی او -سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ کا افتتاح کیا اور پرچم کشائی کی ۔تقریب میں ممبر ممالک کے سفارتکاروں ،سینئر بزنس لیڈرز ،ایف پی سی سی آئی اور ای سی او -سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ کے اعلی حکام شریک ہوئے ۔اجلاس میں نائب صدر فیڈریشن طارق جدون،سابق صدر ایف پی سی سی آئی ملک زبیر ،چیئر مین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک ،چیئر مین کوآرڈینیشن ملک سہیل شریک ہوئے ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسی سی او کو دنیا بھر کے ریجنل بلاکس میں انتہائی متحرک بلاک قرار دیا اور کہا کہ تجارت،کاروبار اور باہمی تعلقات کے فروغ کیلے ای سی او پلیٹ فارم کی تشکیل ایک سنگ میل ہے، ای سی او رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع موجود ہیں،رکن ممالک کاروباری وفود کے تبادلوں اور فری ٹریڈ جیسے معاہدوں سے باہمی تجارت میں اضافہ کر سکتے ہیں، ای سی او کے رکن ممالک کو اکنامک کوریڈور کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑنے پر کام کرنا ہو گا، رکن ممالک ایک دوسرے کی بزنس کمیونٹی کیلئے ٹرانسپورٹ، بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں سہولیات کی فراہمی پر کام کریں۔تقریب سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژن کسٹافین نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ قازقستان ریجنل ٹریڈنگ بلاک کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے تیار ہے، عاطف اکرام شیخ کی ای سی او رکن ممالک کو قریب لانے اور باہمی تجارت کو بڑھانے کی کوششوں کو سراہتے ہیں،پاکستان اور قازقستان کے باہمی تجارتی تعلقات تاریخ کے نئے باب میں داخل ہو رہے ہیں۔ تقریب سے ای سی او کے دیگر رکن ممالک کے نمائندوں، دفتر خارجہ حکام نے بھی خطاب کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker