کھیل

دبئی میں اسٹار کھلاڑیوں کی آمد، آئی ایل ٹی20 کی حکمرانی کی دوڑ شروع

دبئی:متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا سب سے بڑا تہوار شروع ہو گیا ہے، ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20سیزن 4 کا پہلا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ افتتاحی مقابلہ گزشتہ سال کے فائنل کی یادگار کے طور پر موجودہ چیمپیئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان ہوا، جس نے شائقین کو شاندار کرکٹ کے منظر دکھائے۔تمام چھ فرنچائزز نے اپنی حتمی اسکواڈز مکمل کر لی ہیں، جو بین الاقوامی اسٹار کھلاڑیوں، یو اے ای کے ٹیلنٹ اور پہلی بار شامل ہونے والے کویت و سعودی عرب کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ہر ٹیم میں کم از کم 11 کھلاڑی آئی سی سی فل ممبر ممالک سے، 4 کھلاڑی یو اے ای سے، 1 کھلاڑی کویت، 1 سعودی عرب اور 2 دیگر ایسوسی ایٹ نیشنز کے کھلاڑی شامل ہیں۔افتتاحی تقریب بھی شائقین کے لیے خاص رہی، جس میں معروف گلوکار علی ظفر نے زبردست پرفارمنس دی۔ شائقین کو اسٹینڈ ٹکٹ 20درہم سے اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز 325درہم سے دستیاب تھے،

جبکہ خصوصی سکسز لاؤنج تجربہ 395درہم میں حاصل کیا جا سکتا تھا۔اس سیزن کے لیے منتخب اسٹار کھلاڑیوں میں فل سالٹ،سنیل نارین،آندرے رسل، سیم کرن، لاکی فرگوسن، نسیم شاہ، شمرون ہیٹمائر، رومن پاول، مصطفی ظفر الرحمن، معین علی، پاتھم نسنکا، رحمن اللہ گورباز، کیرون پولارڈ، نکولس پوران، عدیل رشید، دنیش کارتک اور سکندر رضا شامل ہیں۔چھ فرنچائزز کی مکمل اسکواڈز میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ یو اے ای اور ایسوسی ایٹ نیشنز کے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ لیگ میں ہر میچ دلچسپ اور مسابقتی ہو۔لیگ کے آغاز کے ساتھ ہی شائقین کرکٹ کے لیے ایک شاندار تہوار شروع ہو گیا ہے، جو متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کے عالمی معیار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker