کھیل

ابوظہبی ٹی10 میں ریکارڈز کی برسات،38 چھکوں کی نئی تاریخ

ابوظہبی (آئی پی ایس) ابوظہبی ٹی10 کی فاتح ٹیم یو اے ای بلز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں بلز نے اسپن اسٹیلینز کو 80 رنز سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن دھواں دار بیٹنگ، تباہ کن بولنگ اور متعدد ریکارڈز کے باعث یادگار بن گیا۔فائنل میں ٹم ڈیوڈ نے 98 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 393 رنز بنائے اور 38 چھکے لگا کر کرس لین کا 2019 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بہترین کارکردگی پر انہیں ’بیٹر آف دی ٹورنامنٹ‘ اور ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کے اعزازات سے نوازا گیا۔

ٹاپ رن اسکوررز میں فل سالٹ (256)، جانسن چارلس (249) نمایاں رہے۔ اسٹرائیک ریٹ میں بھی ٹم ڈیوڈ 263.7 کے ساتھ سرفہرست رہے، جبکہ معین علی اور خواجہ نافع ٹاپ تین میں شامل رہے۔ یو اے ای کے محمد وسیم نے 176 رنز کے ساتھ ملک کی جانب سے بہترین بلے باز کا اعزاز حاصل کیا۔بولنگ میں وسٹا رائیڈرز کے اینڈریو ٹائے نے 13 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ یو اے ای کے نوجوان اسٹارز زوہیر اقبال اور جنید صدیق نے 10، 10 وکٹیں لے کر سب کو متاثر کیا۔ بہترین مقامی کھلاڑی کا ایوارڈ جنید صدیق کے نام رہا، جنہوں نے 9.8 کی شاندار اکانومی سے مخالف بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا۔یو اے ای فاسٹ بالر محمد روہید کی 3/13، زوہیر اقبال اور جنید صدیق کی 3/16 کی شاندار بولنگ فگرز بھی نمایاں رہیں۔ نیوزی لینڈ کے معروف کمنٹیٹر سائمن ڈول نے مقامی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ’’قابلِ ستائش‘‘ قرار دیا۔ٹورنامنٹ میں سب سے لمبی ون اسٹریک کوئٹہ کیولری نے چھ میچز جیت کر قائم کی، تاہم اہم مرحلے پر ناکامی کے باعث وہ فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔ دوسری جانب یو اے ای بلز نے درست وقت پر رفتار پکڑی اور مسلسل چار میچز جیت کر ٹرافی اٹھا لی۔ایونٹ نے عالمی مداحوں کو تیز ترین کرکٹ فارمیٹ کی بھرپور جھلک دکھائی اور واضح کیا کہ مستقبل کی کرکٹ زیادہ ایکشن، طاقت اور رفتار کا امتزاج ہوگی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker