
بیجنگ : "بین الاقوامی سمندری تنازعات کے حل اور بین الاقوامی قانون "پر سمپوزیم 2025 بیجنگ میں منعقد ہوا۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس سمپوزیم میں شرکت کرنے والی چینی وزارت خارجہ کی نائب وزیر حوا چھون انگ نے کہا کہ چین کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ
متعلقہ ممالک تاریخی حقائق کی بنیاد پر بین الاقوامی قانون کے مطابق مذاکرات کے ذریعے علاقائی اور سمندری تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔ بین الاقوامی برادری بین الاقوامی سمندری تنازعات کے پرامن حل کی تمام کوششوں کی حمایت کرے اور خطے کے ممالک کے امن کے تحفظ کے لیے اقدامات اور اتفاق رائے کا حقیقی احترام کرے۔
چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں بین الاقوامی ثالثی تنظیم اس سال اکتوبر میں باضابطہ طور پر شروع ہوئی۔ حوا چھون انگ نے کہا کہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم وقت کی ضرورت اور مختلف ممالک کے درمیان تنازعات کے پرامن حل کی خواہش کے مطابق قائم ہوئی ہے اور اسے بین الاقوامی برادری میں وسیع حمایت اور مثبت ردعمل حاصل ہوا ہے۔ چین مزید ممالک کے بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں شمولیت کو خوش آمدید کہتا ہے۔





