بین الاقوامی

لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں، چینی صدر

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ری پبلک کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونلون کو مبارکباد دی۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ لاؤس پیپلز ریولیوشنری پارٹی نے لاؤس کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے اصلاحات اور کھلے پن کے امور میں قابلِ قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں،

عوام کی زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے، اور بین الاقوامی و علاقائی اثرورسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس پر چین مسرت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین لاؤس کو ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات میں ترجیح دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ لاؤس کے ساتھ مل کر، آئندہ سال چین ۔لاؤس تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کو موقع کے طور پر لیتے ہوئے، روایتی دوستی کو آگے بڑھایا جائے، تعاون اور یگانگت کو مضبوط کیا جائے، اور نئے دور میں چین اور لاؤس کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جائے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لئے زیادہ خوشحالی لائی جا سکے اور خطےنیز دنیا کی امن و ترقی کے لئے زیادہ بڑا کردار ادا کیا جا سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker