کھیل

آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز؛ شائقین عالمی کرکٹ کے ایک اور شاندار سیزن کے منتظر


دبئی :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ایک نئی توانائی اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ کل سے آغاز کر رہا ہے، دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان دبنگ اوپننگ میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 2 دسمبر کو یومِ اتحاد (یو اے ای نیشنل ڈے) کے موقع پر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ ٹکٹس ورجن میگا اسٹور کے ٹکٹنگ پلیٹ فارم سے دستیاب ہیں۔اس بار لیگ میں پہلی بار سیزن 4 پلیئر آکشن ہوا ہے اور سعودی عرب و کویت کے کھلاڑیوں کی شمولیت نے مقابلوں کو مزید رنگین بنا دیا ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل چھوں فرنچائزز کے کپتانوں اور نمایاں کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس میں اپنے عزائم اور سیزن کے لیے توقعات کا اظہار کیا۔دبئی کیپیٹلز کے آل راؤنڈر گلبدین نائب نے کہا کہ یہاں آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ پچھلے سال ہم نے ٹائٹل جیتا، اس بار بھی اسی عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان لوکی فرگوسن نے ٹیم کے ماحول اور متوازن اسکواڈ پر اعتماد ظاہر کیا اورکہا کہ یہ ٹیم ایک خاندان جیسی ہے۔ پچھلے سیزن میں ہم فائنل تک پہنچے اور اس بار اس سے بہتر کارکردگی کا عزم رکھتے ہیں۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ ہمارا ہدف سادہ ہے جیتنا۔ ۔گلف جاینٹس کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ ٹیم نئے کمبی نیشن کے ساتھ بہتر واپسی کے لیے پرعزم ہے،معیار پہلے سے بڑھ گیا ہے۔ ایم آئی ایمریٹس کے نئے کپتان کیرون پولارڈ نے کہا کہ یو اے ای ہمیشہ ایک شاندار کرکٹ مقام رہا ہے۔ ہم نے پلاننگ کے مطابق وہی ٹیم بنائی ہے جو ہمیں چاہیے تھی۔ مقابلہ سخت ہے کیونکہ یہاں دنیا کے بہترین کھلاڑی آتے ہیں۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 عالمی معیار کی کرکٹ، بڑے مقابلے اور سخت ٹائٹل ریس کے ساتھ ایک مرتبہ پھر شائقین کو زبردست کرکٹ کا تحفہ دینے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker