
150 سے زائد ممالک میں ایک ارب سے زیادہ شائقین تک رسائی متوقع
ابوظہبی : ابوظہبی ٹی10 لیگ نے 2025 سیزن کے لیے جامع عالمی براڈکاسٹ پارٹنرشپ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کو دنیا بھر میں 150 سے زائد ممالک کے ایک ارب سے زیادہ شائقین تک پہنچایا جائے گا۔ لیگ انتظامیہ کے مطابق رواں سیزن میں 20 سے زائد بین الاقوامی براڈکاسٹ اور ڈیجیٹل پارٹنرز کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہی
ں جن کے ذریعے ایونٹ کی نشریات چھ براعظموں تک پھیلا دی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور نیپال سمیت جنوبی ایشیا میں معروف اسپورٹس چینلز اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز—جیسے اسٹار اسپورٹس، اے اسپورٹس، ٹی اسپورٹس، پیو اسپورٹس، اے آر وائی اور دیگر—ایونٹ کی مکمل کوریج فراہم کریں گے۔
اسی طرح برطانیہ میں پریمیئر سپورٹس، آسٹریلیا میں فاکس سپورٹس اور کائیوشمالی امریکا میں وی لو ٹی وی ، یورپ میں کرکٹ لائونج، جبکہ مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ میں بھی نشریات پیش کریں گے۔نشریاتی معاہدوں میں ملٹی پلیٹ فارم اسٹریٹیجی، ٹی وی اور او ٹی ٹی پر بیک وقت کوریج، اور مختلف زبانوں میں تبصرہ شامل ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ رسائی یقینی بنانا ہے۔ٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے چیئرمین اور بانی شاجی الملک نے کہا کہ یہ جامع براڈکاسٹ پارٹنرشپ ابوظہبی ٹی10 کی اس کمٹمنٹ کی عکاس ہے جس کا مقصد کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کو دنیا بھر کے شائقین کے لیے باآسانی قابلِ رسائی بنانا ہے۔ معروف عالمی نیٹ ورکس کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم اس سال پہلے سے زیادہ شائقین تک رسائی حاصل کریں گے، جو ابوظہبی کو عالمی اسپورٹس انٹرٹینمنٹ کا مرکز ثابت کرے گا۔ابوظہبی ٹی10 کے بارے میںابوظہبی ٹی10 دنیا کی اولین ٹی10 کرکٹ لیگ ہے جس میں بین الاقوامی اسٹار کرکٹرز 90 منٹ کے انتہائی تیز رفتار مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ جارحانہ بیٹنگ، حکمتِ عملی پر مبنی باؤلنگ اور سنسنی خیز اختتامی لمحات اس لیگ کو عالمی کرکٹ کیلنڈر کا ایک اہم اور مقبول ایونٹ بناتے ہیں۔





