
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی طرف سے دنیا بھر کے نیٹیزنز کے درمیان کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 87.1 فیصد جواب دہندگان نے جاپان پر زور دیا کہ وہ اپنے اشتعال انگیز بیانات کو فوری طور پر واپس لے اور تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ عسکریت پسندی کو بحال کرنے کی مخالفت کے حوالے سے کوششوں میں متحد ہو جائیں۔ سروے میں شریک 88.3 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ جاپانی وزیر اعظم کے تبصرے اور اقدامات نے جنگ کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے
اور یوں جاپانی آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور جاپان کی قومی شبیہ اور بین الاقوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔82.4 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ جاپان اپنے تاریخی جرائم کا مکمل حساب دے کر اور عسکری نظریے کو ختم کرکے ہی ایک عمومی ملک کے طور پر بین الاقوامی برادری میں واپس آسکتا ہے۔سروے میں 89.8 فیصد شرکاء نے جاپان پر قانونی اصولوں اور تاریخی حقائق کو نظر انداز کرنے، پڑوسی ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کرنے اور دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو تباہ کرنے کی کوششوں پر تنقید کی۔ اس کے علاوہ 92 فیصد نے کہا کہ قاہرہ اعلامیہ، پوٹسڈیم اعلامیہ، اور اقوام متحدہ کے چارٹر جیسی دستاویزات کے اختیار کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے، اور انھوں نےجاپان کی جانب سے بین الاقوامی نظام کو پامال کرنے کی سخت مذمت کی۔




