بین الاقوامی

اگر جاپان آبنائے تائیوان  کے معاملات میں مداخلت کرنے کی جسارت کرتا ہے، تو ہم اسے پوری طاقت سے پسپا کر دیں گے، اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کا دفتر

 چین کی  اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر  کی جانب سے منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں ایک نامہ نگار  نے سوال کیا  کہ تائیوان کے حوالے سے جاپانی وزیر اعظم کے حالیہ  غلط بیانات اور رویے پر  تائیوان کی  کئی اہم شخصیات نے تنقید کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ  آبنائے تائیوان  کے  مسائل غیر ملکی مداخلت کے بغیر، براہ راست دونوں اطراف کے درمیان بات چیت سے ہی حل ہونے چاہئیں”، اس پر آپ کا کیا تبصرہ ہے؟ترجمان چو فنگ  لیئن نے کہا کہ ہم تائیوان میں موجود اہم شخصیات کی اس آواز کو غور سے سن رہے ہیں۔ تائیوان کا مسئلہ چینی عوام کا اپنا معاملہ ہے، اور اسے صرف اور صرف دونوں اطراف کے چینی باشندے مل کر حل کر سکتے ہیں۔ہم جاپانی وزیر اعظم کی جانب سے تائیوان کے حوالے سے اشتعال انگیز بیانات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور اسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ اگر جاپان تائیوان کے معاملات میں مداخلت کرنے کی جسارت کرتا ہے، تو ہم اسے سرعام پسپا کر دیں گے اور اس کے جارحانہ عزائم کو مکمل طور پر کچل دیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker