بین الاقوامی

چین CoP30 کے عملی نتائج کے حصول کی پرعزم حمایت کرتا ہے

برازیل میں جاری اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (UNFCCC) کے فریقین کے 30ویں اجلاس (CoP30) کے دوسرے ہفتے میں، مختلف ممالک کے نمائندوں نے ایجنڈے پر تیزی سے پیش رفت کرتے ہوئے فوسل ایندھن میں کمی جیسے اہم معاملات پر مذاکرات تیز کر دیئے۔اسی روز، چین کے موسمیاتی تبدیلی کے امور کے خصوصی ایلچی لیو ژن من نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کانفرنس کے عملی نتائج حاصل کرنے کی پرعزم حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ کانفرنس انتہائی مشکل صورت حال میں جاری ہے، جس کی ایک بنیادی وجہ پہلی بار موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس سے امریکہ کی غیر حاضری ہے۔ بطور سپر پاور اور سب سے بڑے ترقی یافتہ ملک ، امریکہ کی غیر موجودگی نے موسمیاتی تبدیلی کے کثیرالجہتی تعاون کے عمل کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ دوسرا، اس نے ترقی یافتہ ممالک کی اندرونی ہم آہنگی میں بھی رکاوٹ پیدا کی ہے، کیونکہ کچھ ترقی یافتہ ممالک کا کہنا ہے کہ وہ پیرس معاہدہ سے امریکہ کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والے خلاء کو پر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ کانفرنس میں اعلیٰ معیار کے نتائج کی حامل دستاویز حاصل کرنا کہیں زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔ لیو ژن من نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح G77 گروپ کے ساتھ مضبوطی سے تعاون کرے گا، کانفرنس کے مذاکراتی عمل کو مستقل طور پر آگے بڑھائے گا، اور میزبان ملک برازیل کو کانفرنس کے مثبت نتائج حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ان معاملات پر چین کا موقف ہمیشہ مستحکم رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker