بین الاقوامی

ایس سی او کو اپنی منفرد خوبیوں سے فائدہ اٹھانا چاہئیے، چینی وزیر اعظم

ما سکو : چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت (وزراء عظم ) کی کونسل کے چوبیسویں اجلاس میں شرکت کی۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ، مبصر ممالک اور مکالمے کے شراکت دار ممالک کے رہنماوں اور نمائندوں ، میزبان ملک کے مہمانوں اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔ روس کے وزیراعظم میخائل ولادیمیر ویش مشستن نے اجلاس کی صدارت کی۔

لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیان جن سمٹ میں صدر شی جن پھنگ نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا ، جو دنیا میں آنے والی تبدیلیوں سے نمٹنے ا ور ترجیحی مشکلات کو دور کرنے کے لیے چینی دانش اور چینی منصوبہ بندی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی گورننس کے نظام کی تعمیر اور اصلاحات میں اہم قوت کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم اس قابل ہے کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر چلنے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی گورننس کے حصول میں فعال کردار ادا کرے۔لی چھیانگ نے کہا کہ سب سے پہلے ایس سی او کو اپنی منفرد خوبیوں سے فائدہ اٹھانا چاہئیے ۔

دوسرا یہ کہ ترقی و سلامتی سمیت دو اہم شبعوں پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئیے اور تیسرا یہ کہ جدت اور تبدیلی کی مضبوط قوت محرکہ کو فروغ دیا جانا چاہئیے ۔اجلاس کے بعد ، چینی وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں نے معیشت اور تجارت، ریلوے، سماجی ترقی اور سیکیورٹی سے متعلق مشترکہ بیان اور تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے، اور ایس سی او کی تعمیر سے متعلق متعلقہ قراردادوں کی منظوری دی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker