کھیل

ابوظبی ٹی ٹین کے افتتاحی روزکوئٹہ کیولری کی ناردرن واریئرز کے خلاف شاندار فتح

ابوظبی :کوئٹہ کیولری نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز کا ایک بڑا ہدف کھڑا کیا۔ اس اننگز کے ہیرو خواجہ نافع رہے جنہوں نے صرف 12 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
انہیں لیام لیونگسٹون (10 گیندوں پر 24 رنز) اور جیسن ہولڈر (10 گیندوں پر 24 رنز) کی جانب سے بھی جارحانہ حمایت ملی۔ناردرن واریئرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں اوپنر ایون لوئس اور لیام لیونگسٹون کی وکٹیں حاصل کیں۔ تبریز شمسی، اوڈین سمتھ اور تھیسارا پریرا نے ایک ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں ناردرن واریئرز کی ٹیم مطلوبہ آغاز حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ جیسن ہولڈر نے پہلے ہی اوور میں اوپنر جانسن چارلس کو آؤٹ کر دیا، اور واریئرز پہلے 5 اوورز میں صرف 41 رنز ہی بنا سکے۔
ہزرت اللہ زازئی (28 گیندوں پر 31 ) اور کولن منرو (28 گیندوں پر 44) نے 54 گیندوں میں 77 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، لیکن ان کی کوششیں ہدف تک پہنچنے کے لیے ناکافی ثابت ہوئیں اور ٹیم 82/2 کے سکور تک محدود رہی۔ کیولری کے تمام باؤلرز نے کفایتی باؤلنگ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔فتح کے بعد کوئٹہ کیولری کے کپتان لیام لیونگسٹون نے کہا کہ "ہم نے ایک بہترین آغاز کیا اور حالات کو اچھی طرح سمجھا، جس کی وجہ سے ہم ایک بڑا ٹوٹل بنانے اور پھر ایک شاندار باؤلنگ پرفارمنس دینے میں کامیاب رہے۔میں آف دی میچ کا اعزاز خواجہ نافع کو ملا ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker